گورنر رمیش بیس کا سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر رادھاکرشنن کی جینتی پرخراج عقیدت

   

رانچی :جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس نے سابق صدرجمہوریہ اور عظیم فلسفی اور ماہر تعلیم بھارت رتن ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی جینتی پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔گورنر نے اتوار کو یہاں ملک و سماج کی رہنمائی کرنے والے سبھی اساتذہ او ر گروں کو یوم اساتذہ کی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ کسی بھی قوم کی تعمیر میں اساتذہ کااہم کردار ہوتاہے ۔