گورنر سوندرا راجن سے چیف منسٹر کی ملاقات

   

تلنگانہ یوم تاسیس اور گورنر کو سالگرہ کی مبارکباد

حیدرآباد۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ملاقات کی۔راج بھون میں ہوئی اس ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے گورنر کو ریاست کی یوم تاسیس کے ساتھ ساتھ ان کی سالگرہ کی بھی مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں مختلف امور پر دونوں اہم شخصیات میں بات چیت ہوئی۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات اور دیگر امور سے گورنر کو چندر شیکھر راؤ نے واقف کروایا۔