کلکتہ 17فروری (سیاست ڈاٹ کام )عرصے سے جاری تکرار کے بعد آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کی۔گزشتہ جولائی میں دھنکر نے گورنر کا عہدہ کا عہد ہ سنبھالا تھا، اس کے بعد ممتا بنرجی اور گورنر کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے ۔آج دوپہر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی راج بھون پہنچیں۔تاہم ملاقات کا ایجنڈا ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔خیال رہے کہ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی گورنرممتا حکومت کی جارحانہ انداز میں تنقید کرتے رہے ہیں۔