نینی تال:اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے گورنر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کوشیاری کو ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے کہا ہے کہ وہ چار ہفتے میں جواب داخل کریں۔ جسٹس شرد کمار شرما کی بینچ نے منگل کے روز دہرادون کی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) رورل لِٹیگیشن اینڈ اینٹائیٹلمینٹ کیندر کی جانب سے دائر توہین عدالت کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے یہ نوٹس جاری کیا ہے ۔ عرضی گذار نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کوشیاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی عرضی قابل سماعت ہے ۔
