گورنر نرسمہن اور مرکزی وزیر کشن ریڈی کی تروپتی میں پوجا

   

Ferty9 Clinic

تروملا 9 جون ( این ایس ایس ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج تروملا میں لارڈ وینکٹیشورا کی پوجا کی ۔ قبل ازیں مندر روایات کے مطابق گورنر کی یہاں آمد کے بعد ان کا روایتی استقبال کیا گیا ۔ بعد ازاں ویدوں کی گونج میں انہوں نے مندر میں پوجا کی ۔ مندر کے پجاری اور اڈمنسٹریٹیو آفیسر نے انہیں پرساد پیش کیا ۔ اس کے علاوہ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے بھی آج صبح تروملا مندر میں پوجا کی ۔ یہاں ان کی آمد کے موقع پر ویدوں کی گونج میں ان کا بھی استقبال کیا گیا اور روایتی خیر مقدم کیا گیا ۔ مندر کے پجاریوں نے انہیں بھی روایتی پرساد پیش کیا اور انہوں نے لارڈ وینکٹیشورا کی پوجا کی ۔