گورنر نے راج بھون اسٹاف کیلئے یوگا کلاسیس کا آغاز کیا

   

حیدرآباد 19 ستمبر ( آئی این این ) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نےآج عوام پر زور دیا کہ وہ یوگا اختیار کریں جس سے نہ صرف جسمانی بہتری ہی نہیں ہوتی بلکہ اس سے مثبت توانائی بھی حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے آج صبح راج بھون میں سمسکروتی بھون میں یوگا کلاسیس کا آغاز کیا جو اسٹاف اور ان کے افراد خاندان کیلئے ہے ۔ گورنر نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں ٹکنالوجی کے فروغ کے بعد لوگ جسمانی مشقت کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ خاص طور پر یوگا اور صبح کی چہل قدمی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ تاہم ہر ایک کو جسمانی فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔