حیدرآباد۔31۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیام میں گورنر نے امید ظاہر کی کہ نیا سال عوام کیلئے خوشحالی اور بہتر صحت کا ضامن رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہمیں سماجی برائیوں اور بیماریوں کے خلاف جدوجہد کا عہد کرنا چاہئے تاکہ نیا سال ہر کسی کیلئے امن اور صحتمند سماج کی تشکیل میں مددگار ثابت ہو۔ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اومی کرون ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے کووڈ قواعد پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کیسس میں اضافہ کے پیش نظر ہر کسی کو کووڈ قواعد پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے 3 جنوری سے 15 سے 18 سال عمر کے بچوں کی ٹیکہ اندازی مہم سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔ ر