حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر و سابق وزیر ہریش راؤ نے گورنر پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا اور کہا کہ گورنر ٹی سوندرا راجن بی جے پی وکانگریس کے جال میں کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کوٹہ کونسل ارکان کی نامزدگی میں گورنر سیاسی دباؤ کا شکار ہوگئی ۔ اب تک گورنر بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہی تھی اب اس سنڈیکیٹ میں کانگریس شامل ہوگئی ہے ۔ بی آر ایس حکومت نے کابینہ میں قرارداد منظور کرنے کے بعد گورنر کوٹہ ایم ایل سی کیلئے تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے اور مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ ڈی شراون v کے ستیہ نارائنا کی گورنر سے سفارش کی تھی مگر گورنر نے دونوں کے غیر سیاسی پس منطر کو نظر انداز کرکے سیاسی بنیاد پر مسترد کردیا ہے ۔ کانگریس حکومت نے دو ناموں کی سفارش کی ۔ جن میں کودنڈا راج ایک سیاسی پارٹی کے صدر ہے ۔ اس کو نظر انداز کرکے انہیں ایم ایل سی بنانے کی منطوری دے دی ہے ۔ کے ٹی آر و ہریش راؤ نے علحدہ بیان میں کہا کہ گورنر کا طرز عمل قابل اعتراض ہے ۔ بی آر ایس حکومت کے سفارشی ناموں کو سیاسی نظر سے دیکھا گیا ۔ جبکہ کانگریس نے ایک جماعت کے صدر کی سفارش کی گورنر نے اس کو منطوری دی ہے ۔ دونوں قائدین نے کہا کہ کانگریس و بی جے پی میں خفیہ اتحاد ہے ۔ دونوں بی آر ایس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ ناکام ہونگی ۔ اس سازش میں گورنر بھی حصہ دار ہیں۔ 2