کرنول۔/13 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپال گورنمنٹ اردو میڈیم جونیر کالج کرنول ڈاکٹر پی شمس الدین کے بموجب کالج ہذا میں تعلیمی سال 2019-20 کے لئے انٹر میڈیٹ سال اول ، دوم میں اردو میڈیم سے داخلے جاری ہیں جس میں ایم پی سی، سی ای سی، ایچ ای سی ، بی پی سی گروپ دستیاب ہیں۔ صرف سرکاری فیس ہوگی۔ نصابی کتب مفت سربراہ کئے جائیں گے۔ دوپہر میں کھانے کا نظم رہے گا۔ بیرونی لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علحدہ علحدہ دارالاقامہ ( ہاسٹل ) کی سہولت رہے گی۔ تجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ دسویں جماعت میں محصولہ نشانات کے مطابق ( میرٹ ) تمام طلبہ کے لئے اسکالر شپ کی سہولت رہے گی۔ ڈاکٹر بی شمس الدین نے رائلسیما اضلاع کے اردو میڈیم طلبہ کے اولیائے سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے نونہالوں کو اردو میڈیم سے داخلہ دلواکر اردو زبان کی ترقی و ترویج میں معاون ثابت ہوں۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبرات 7842452414 ، 9441761206 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
