گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل پولیس لائین میں شجرکاری

   

نظام آباد۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مونسپل کمشنر مندا مکرندا نے آج اچانک پرائمری ہیلت سنٹر دبہ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل پولیس لائن کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے شجرکاری پروگرام کو انجام دیا۔ مونسپل کمشنر مسٹر مکرندا نے آج پرائمری ہیلتھ سینٹر دبہ پہنچ کر یہاں کے عملے سے بات چیت کی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے عملہ کے ساتھ مل کر شجرکاری پروگرام کو انجام دیا۔ مونسپل کمشنر نے گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل پہنچ کر تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے دواخانے کے ا حاطہ میں شجرکاری کی بعد ازاں انہوں نے پولیس لائن میں بھی شجرکاری کی اسکول کے طلبہ سے بات چیت کی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی خواہش کی حکومت کی جانب سے آج شجرکاری پروگرام کو منعقد کیا تھا۔