گورنمنٹ جونیر کالج ظہیرآباد میں محفل نعت کا انعقاد

   

ظہیرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیر کالج ظہیرآباد میں طلباء و طالبات میں سیرت نبویؐ کے جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے سیرت نبویؐ کی افادیت و فوائد واضح کرنے کیلئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مضمون نویسی مقابلہ جات اور محفل نعت منعقد کی گئی۔ سائنس گروپ سے سال دوم سے ماہین فاطمہ اور آرٹس گروپس سے ازکی ماہین اور جویریہ مہوین انعام اول کے مستحق قرار پائے۔ سیرت النبیؐ مضمون نویسی مقابلہ میں سائنس گروپ سے حذیفہ افنان اور سال اول سے ہاجرہ صدیقہ انعام اول کے مستحق قرار پائے۔ آرٹس گروپ سے سال دوم سے فاریہ بیگم اور زونیرہ زونین انعام اول کے مستحق قرار پائے۔ علاوہ ازیں ان مقدس مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلباء میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل کتابیں بطور انعام کالج ہذا کے پرنسپل مسٹر وینکٹیشم کے ہاتھوں عطا کئے گئے۔ اس موقع پر لکچررس محمد مرتضی شریف، مبین احمد، سید احمد، تحسین بیگم، عائشہ بیگم، نسیم سلطانہ، مفتی سید نعیم الدین قادری موجود تھے۔ مفتی سید نعیم الدین قادری کے شکریہ پر محفل کا اختتام ہوا۔