مدہول۔ 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی لکشمیا نے گورنمنٹ جونیئر کالج مدھول کے نئے پرنسپل کے طور پر جائیزہ حاصل کرلیا کالج کے پرنسپل ایف اے سی جناب محمد معراج اور کالج کے اسٹاف نے ان کا شاندار استقبال کیا اور گلپوشی وشال پوشی کی ۔ اس موقع پر شمس الدین، پرشانت ، انیل ، عائشہ بیگم، نصرت بیگم دیگر لکچرار موجود تھے، پی لکشمیا پرنسپل نے خوشی کا اظہار کیا اور اسٹاف سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ کالج کی ترقی میں اسٹاف کا تعاون ناگزیر ہے جس کے بغیر کالج کی ترقی ممکن نہیں ہے۔