درخواستوں کی وصولی کا آغاز ، 12 فروری کو انٹرویوز مقرر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں مخلوعہ مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں پروفیسرس ، اسوسی ایٹ پروفیسرس ، اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں کے لیے اہل امیدواروں سے میڈیکل کالج کے ویب سائٹ کے ذریعہ درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر کے خانہ پوری کے ذریعہ اپنی درخواستیں پیش کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ پرنسپال گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں پروفیسرس کی 9 جائیدادیں ، اسوسی ایٹ پروفیسرس کی 3 جائیدادیں اسسٹنٹ پروفیسرس کی 5 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے اہل امیدواروں سے اپنی درخواستیں پیش کر کے 12 فروری کو صبح دس بجے سے شروع ہونے والے انٹرویوز میں شریک ہونے کی پرنسپال گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد نے خواہش کی ۔۔