حیدرآباد /23 اکٹوبر ( پریس نوٹ) پرنسپل گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج حسینی علم ایم وسودھا کے بموجب کالج ہذا میں ایم اے اردو میں داخلے جاری ہیں ۔ داخلے میرٹ کی بنیاد پر دئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ داخلہ کونسلنگ کے بعد مخلوعہ نشستوں پر داخلے میرٹ کی اساس پر سلف فینانس کورسیس کے تحت ہوں گے ۔ داخلہ کی آخری تاریخ 26 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔ خواہشمند طالبات کو 26 اکٹوبر تک داخلہ مکمل کرلینے کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے کالج ہذا سے راست کالج کے اوقات میں ربط کریں ۔