حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : پرنسپل ڈاکٹر اے وسنتا کماری کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں گیسٹ فیکلٹی کی حیثیت کے لیے انگریزی 4 ، تلگو 1 ، عربی 1 ، تاریخ 1 ، کامرس 4 ، کمپیوٹر سائنس 5 ، معاشیات ( اردو میڈیم ) 1 ، پولیٹیکل سائنس اردو میڈیم 1 ، پولیٹیکل سائنس 1 ، ریاضی 1 ، زوالوجی اردو میڈیم 1 ، کیمسٹری ( اردو میڈیم ) 1 ، فزیکس 1 جملہ 23 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ جس کے لیے امیدواروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے ضروری اسنادات کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں 24 جولائی شام 4 بجے سے قبل اپنی درخواست داخل کریں ۔ امیدوار کو متعلقہ مضامین میں 55 فیصد نمبرات کے ساتھ پوسٹ گریجویشن کرچکے ہوں اہل سمجھے جائیں گے ۔ انٹرویو گورنمنٹ ڈگری کالج خیریت آباد میں 25 جولائی 2023 صبح 10 بجے منعقد کئے جائیں گے ۔۔
