گورنمنٹ ڈگری کالج نارائن پیٹ میں اردو لکچرر کی تقرری کا مطالبہ

   

پرنسپل سے جماعت اسلامی کی نمائندگی ، رمضان کی خصوصی اشاعت تلگو رسالہ گٹورائی کی رسم اجرائی

نارائن پیٹ۔ جماعت اسلامی نارائن پیٹ کی جانب سے تلگو اسلامک پبلیکشن حیدرآباد سے شائع ہونے والے تلگو ہفتہ روزہ رسالہ ،گیٹورائی کی رمضان خصوصی اشاعت کی کاپیوں کی غیر مسلم برادران وطن میں تقسیم عمل میں آئیں ۔ اس سلسلے میں تلگو ہفتہ روزہ گیٹورائی رمضان خصوصی اشاعت کی رسم اجراء آج گورنمنٹ ڈگری کالج میں انجام دی گئی ۔ پرنسپل ڈگری کالج ڈاکٹر شریمتی مریسی وسنتہ نے رسالہ کی رسم اجرائی انجام دی ۔ اس موقع پر کالج کے لکچررس ، جناب محمد جانی ، جناب شیخ شجاعت علی ، امیر مقامی محبوب نگر کے علاوہ جناب عثمان عبیدا للہ مجاہد صدیقی ، ناظم ضلع جماعت اسلامی نارائن پیٹ اور جناب محمد کاظم حسین صدر ضلع ایم پی جے ، نارائن پیٹ موجود تھے ۔ اس موقع پر کالج کے اسٹاف میں گیٹورائی کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ جناب محمد کاظم حسین صدر ایم پی جے نے پرنسپل ڈگری کالج سے نمائندگی کرتے ہوئے کالج میں اردو میڈیم طلباء کیلئے ایک اردو لکچرر کے تقرر پر زور دیا ۔ جس پر ڈاکٹر مریسی وسنتہ نے بتایا کہ کالج میں اردو میڈیم سے تعلق رکھنے والے بہت سارے طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ انہیں پڑھانے کیلئے مضمون اردو لکچررکے تقرر کیلئے ارباب مجاز سے نمائندگی کی گئی ہے ۔ انہوں نے اردو پوسٹ کی منظوری آنے کے بعد ریگولر لکچرر اگر نہ بھی آئے تو کنٹراکٹ کی بنیاد پر اردو لکچرر کا تقرر عمل میں لایا جاسکتاہے ۔ انہوں نے ارباب مجاز سے ایم پی جے صدر سے نمائندگی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی نارائن پیٹ کی جانب سے ہر سال ماہ ربیع الاول اور رمضان میں تلگو ہفتہ روزہ گیٹورائی کی خصوصی اشاعت کے موقع پر برادران وطن میں تقسیم کئے جاتے ہیں ۔