حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : کمشنر کالیجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی ہدایات پر ڈاکٹر پولا پلی وینکٹا رامنا پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ کی سرپرستی میں ایک روزہ جاب میلہ 22 اکٹوبرو 2021 بروز جمعہ 11 بجے صبح بمقام گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ مقرر ہے جس میں ریاست تلنگانہ کی 10 نامور سرکردہ کمپنیاں قابل طلبہ وطالبات کو روزگار کے مواقعہ فراہم کریں گی ۔ خاص بات یہ ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے پارٹ ٹائم اور فل ٹائم ہر دو کے مواقع دستیاب رہیں گے ۔ لہذا پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ نے خواہش کی ہے کہ طلبہ و طالبات اپنے تمام اسناد کی نقل اور شخصی تفصیلات کے ساتھ اس جاب میلے میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں ۔۔