گورنمنٹ ہاسپٹل پٹن چیرو کے پاس حالات کشیدہ

   

Ferty9 Clinic

کالج طالبہ کی پھانسی لیکر خودکشی، نعش ورثاء کے حوالے نہ کرنے پر ہنگامہ آرائی

حیدرآباد۔/26 فبروری، ( سیاست نیوز) ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو گورنمنٹ ہاسپٹل کے پاس حالات اچانک کشیدہ ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دن ویلمیلہ نارائنا کالج میں انٹر میڈیٹ سال اول کی طالبہ سندھیا رانی نے باتھ روم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلینے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کیلئے کالج انتظامیہ کی مبینہ ہراسانیاں و زیادتیاں کرنے کے نتیجہ میں بھی سندھیا رانی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلینے پر مجبور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا گیا اور مہلوک طالبہ کی نعش کو دواخانہ منتقل کرنے کی کوشش میں رکاوٹیں پیدا کئے۔ بعد ازاں مردہ خانہ میں پڑی ہوئی طالبہ کی نعش کو والدین اور مختلف طلباء تنظیموں نے مردہ خانہ شے نعش لے جانے کی کوشش کی جس پر نعش کو زبردستی مردہ خانہ سے لے جانے کی کوش پر پولیس نے والدین اور طلباء تنظیموں کو باز رکھنے کیلئے متعدد رکاوٹیں کھڑی کی۔ اسی دوران میٹرک طالبہ سندھیا رانی کے والد کو ایک پولیس جوان نے لات مارا جس کی وجہ سے پولیس کے طرز عمل کو ہر کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا اور نعش کو لے جانے سے پولیس کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کرنے کے باعث ہی ہاسپٹل کے پاس زبردست گڑبڑ و ہنگامہ آرائی کا آغاز ہونے کے نتیجہ میں حالات زبردست کشیدہ ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹر میڈیٹ سال اول میں زیر تعلیم طالبہ سندھیا رانی نے دوپہر میں لنچ کے وقفہ کے دوران باتھ روم میں جاکر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سندھیا کے پھانسی لے کر خودکشی کرلینے کے واقعہ کی اطلاع پر کالج انتظامیہ نے نلاگنڈلہ میں پائے جانے والے سٹیزن ہاسپٹل کو سندھیا کی نعش کو منتقل کرنے کے اقدامات کئے۔