نئی دہلی۔یکم ؍مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سال 2019 میں ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے ملک کے پہلے موٹر ریسر گورو گل نے اپنے اعزازات میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے یہاں پی ایچ ڈی ہاؤس میں ہفتہ کو منعقد دی فیڈریشن آف موٹرا سپورٹس یلبس آف انڈیا ایوارڈ (ایف ایم ایس سی آئی ) میں اسپیشل ایوارڈ حاصل کیا۔ایوارڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے ہندوستان کے نیشنل اور انٹرنیشنل ڈرائیوروں کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ایف ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک کی واحد ایسی فیڈریشن ہے، جس میں 2 وہیلر زمرہ کی تمام گاڑیوں میں 10 نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد کرتا ہے۔ایوارڈ کی تقریب میں 110 سے زیادہ نیشنل چمپئنز کو نوازا گیا جبکہ انٹرنیشنل ڈرائیوروں کو اسپیشل ایوارڈس دیے گئے۔سال 2019 ہندستانی موٹر اسپورٹس کے لئے انتہائی خاص رہا تھا۔اس سال اس کھیل کو قومی سطح پر زبردست شناخت ملی۔ گورو گل کھیلوں میں ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے موٹر اسپورٹس کھلاڑی بنے۔اسی طرح یش ارادھ کو پردھان منتری راشٹریہ بال شکتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یش یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے ملک کے پہلے موٹراسپورٹس کھلاڑی ہیں۔
