نئی دہلی: سونے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے لئے نریندر مودی حکومت کی گولڈ بانڈ اسکیم 31 اگست سے شروع ہورہی ہے جو 4 ستمبر تک چلے گی۔مودی حکومت گذشتہ کچھ برسوں سے سونے کی زمینی طلب کم کرنے کے لئے وقتا فوقتا سونے بانڈ اسکیم متعارف کراتی رہی ہے اور اس بار یہ 31 اگست سے 4 ستمبر تک چلے گی۔اس اسکیم کے تحت فروخت ہونے والے قیمتی پیلے رنگ کے دھات کی قیمت ریزرو بینک طے کرتا ہے ۔