چندی گڑھ : ایک شخص کو امرتسر کے گولڈن ٹمپل میں بے حرمتی کی مبینہ کوشش پر ہجوم نے اس قدر مار پیٹ کی کہ وہ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا گیا کہ وہ شخص شام میں روزانہ کے دعائیہ اجتماع کے دوران سنہری گودوارے کے اندرون ریلنگ پھلانگ کر آگے بڑھ رہا تھا اس نے مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب کے سامنے رکھی تلوار کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی ۔ اسے روک کر ہجوم نے زدوکوب کیاجس کے نتیجہ میں وہ مارا گیا ۔۔