گولکنڈہ میں زیرتعمیر چھت منہدم ، تین مزدور زخمی

   

حیدرآباد ۔ /20 مارچ (سیاست نیوز) گولکنڈہ تارامتی بارہ دری میں زیرتعمیر کمان کا چھت منہدم ہونے کے نتیجہ میں تین مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا ۔ پولیس کے بموجب ابراہیم باغ گولکنڈہ تارا متی بارہ دری علاقے میں نو تعمیر شدہ ولاس کے باب الداخلے پر کمان تعمیر کی جارہی تھی جس میں کئی مزدور شامل تھے ۔ آج صبح 11.30 بجے کمان کا چھت اچانک منہدم ہوگیا جس کے نتیجہ میں تین مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ اس حادثہ میں نور سالم کے علاوہ کے نرسمپا ، بی بال راجو اور ڈی راجو جو سنٹرینگ مزدور بتائے جاتے ہیں شدید زخمی ہوگئے اور انہیں ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے ۔