گولکنڈہ میں لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ لڑکی نے جس وقت انتہائی اقدام کیا ۔ اس وقت مکان کے باہر اس کا عاشق مبینہ طور پر موجود تھا ۔ گولکنڈہ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ کے آرتھی جو ابراہیم باغ ویکر سیکشن علاقہ کے ساکن وجئے کی بیٹی تھی ۔ آج انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ اس لڑکی کی والدہ جو تارامتی بارادری میں ملازمہ ہے ،جب اپنے مکان پہونچی تو اس کی لڑکی دروازے نہیں کھول رہی تھی اور اس خاتون نے جب مکان کے عقبی حصہ سے دیکھا تو اس کا عاشق بھرت موجود تھا ۔ بھرت نے اس خاتون کو بتایا کہ آرتھی نے اسے خودکشی کا پیام دیا ہے ۔ دونوں نے درازہ توڑ کر مکان میں داخل ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔