گومتی الیکٹرانکس شوروم میں آتشزدگی حادثہ، مالک سمیت2ہلاک

   

دھماکہ کی زد میںآنے سے کئی راہگیر زخمی، مقدمہ درج ،دھماکہ کی تحقیقات جاری

حیدرآباد۔25 ۔ نومبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں واقع گومتی الیکٹرانک اپلائینسیس شوروم میں پیر کی شب پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعہ میں زخمیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ مالک اور ایک معمر شخص اس حادثہ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں گومتی شوروم کا مالک 49 سالہ شیو کمار بنسل 80 فیصد جھلس کر زخمی ہوگیا ہے اور اسے اپولو ڈی آر ڈی او کنچن باغ میں علاج کے لئے شریک کیا گیا ۔پولیس نے گومتی الیکٹرانکس شوروم کے مالک شیو کمار بنسل سے جو اپولو ڈی آر ڈی او دواخانہ میں زیر علاج تھا اس کا بیان مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریکارڈ کیا جس میں اس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت وہ شوروم کے کاؤنٹر پر موجود تھا اور میٹرو ریل کی تعمیر کیلئے اس کی دکان کی انہدام کرنے کیلئے بلدی حکام کی جانب سے جاری کی گئی نوٹس کا مشاہدہ کر رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔بنسل منگل کی رات دوران علاج فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات تقریباً 10.30 اور 11 بجے کے درمیان گومتی شوروم میں اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں زبردست دھماکہ بھی ہوا جس کے بعد وہاں پر افر تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ تقریباً 10 فائر انجنوں کو جائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا تھا جو رات دیر گئے تک آگ پر قابو پانے کے آپریشن میں مصروف رہے۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد مغلپورہ پولیس نے زخمیوں کو بذریعہ ایمبولنس دواخانہ منتقل کیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 55 سالہ شخص جس کی شناخت ہنوز نہیں ہوسکی، دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا تھا۔ اس حادثہ میں 32 سالہ شیخ احمد نواب صاحب کنٹہ ، 21 سالہ گنیش وجئے کمار جو گومتی الیکٹرانک کا ملازم ہے، 31 سالہ کارتک مہادیو پارکر ملازم گومتی الیکٹرانک ، 23 سالہ کے منی کنٹا ساکن کومپلی میڑچل ، 29 سالہ سید صابر ساکن تیگل کنٹہ فلک نما، 30 سالہ غوث ساکن بابا نگر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے، 40 سالہ جابر احمد اور ان کی بیوی نازمین بیگم ساکن ایرہ کنٹہ بارکس بھی زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق الیکٹرانک شوروم میں آگ لگنے کے فوری بعد دھماکے ہوئے جس میں شوروم کے شیشے ٹوٹ کر چکنا چور ہوگئے اور راہگیروں کے علاوہ موٹر سیکل سواروں کو بھی زخمی کردیا۔ اس حادثہ کے بعد ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون کرن کھرے پربھاکر بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور راحت کاری کاموں کا جائزہ لیا۔ شاہ علی بنڈہ کا تاریخی کلاک ٹاؤر بھی آگ کی زد میں آگیا اور اسے بھی نقصان پہنچا۔ پولیس مغلپورہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور آج صبح فارنسک ماہرین کی خصوصی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور اہم شواہد اکھٹا کئے۔ تحقیقات کا آغاز کرنے کے بعد اس حادثہ کے بعد اطراف و اکناف عمارتوں کے شیشے اور سیلنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس مغلپورہ نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص جو اس حادثہ میں جھلس کر فوت ہوگیا، کی شناخت کیلئے لک آؤٹ سرکولر جاری کیا ہے ۔ متوفی شخص کالے کلر کا شرٹ ، اودی جاکیٹ پہنا ہوا ہے ۔ ب