گوٹیرس کا انڈونیشیا سیلاب متاثرین سے اظہارتعزیت

   

Ferty9 Clinic

ماسکو،18مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے مشرقی انڈونیشیا میں آئے زبردست سیلاب اور تودے گرنے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتوار کو انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں شدید بارش کے بعد اچانک آئے سیلاب سے کم از کم 63افراد کی موت ہوگئی تھی۔اس کے بعد لومبوک جزیرے پر تودے گرنے کے دوران 5.3شدت والے زلزلے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور 30دیگر زخمی ہوگئے ۔ترجمان نے کہا،اس دکھ کی گھڑی میں سکریٹری جنرل متاثرخاندانوں کے ساتھ ہیں۔انڈونیشیا کے مغربی نوسا ٹینگ گورا صوبے میں آئے زبردست سیلاب کے بعد سینتانی،جایاپورا اور پاپوا میں تودے گرنے اور زلزلے سے متعدد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔سکریٹری جنرل نے متاثرین کے خاندانوں اور انڈونیشیا حکومت کے تئیں اظہارتعزیت کیا ہے ۔اقوام متحدہ نے ان قدرتی آفات سے پیدا انسانی ضروریات کے لئے انڈونیشیا کے افسران کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔