گوٹیرس کا ہند میں سیلاب سے اموات پر اظہار افسوس

   

اقوام متحدہ،یکم اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش اور بہار مین گزشتہ کچھ دنوں کے دوران شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب میں ہوئی اموات سے دکھی ہیں۔ایک سرکاری بیان کے مطابق مسٹر گٹیرس نے پیر کو کہا ہے کہ بارش کے بعد آئے سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو بے گھر بھی ہونا پڑا ہے اور جائیداد کا بھی نقصان ہوا ہے ۔مسٹر گٹیرس نے قدرتی آفات کے شکار ہوئے کنبوں ،ہندوستانی حکومت اور لوگوں کے تئیں تعزیت اور اتحاد کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی۔