اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارت میرزویان اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ ججون بیرا کے ساتھ دو الگ الگ میٹنگس کیں ۔ اقوام متحدہ نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا سکریٹری جنرل نے آرمینیا کے وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے آذر بائیجان ۔ آرمینیا سرحد کی صورتحال اور علاقائی تعاون اور دیرپا امن فروغ دینے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔