گوٹیرس کی یمن پر سعودی اتحاد کے حملہ کی مذمت

   

نیویارک ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یمن پر سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کے حملے کی مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی یمن میں حوثی باغیوں کے مضبوط گڑھ صدا میں باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔ مسٹر گٹیرس نے حملے کو روکنے پر زور دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ،‘‘سیکرٹری جنرل تمام فریقوں کو یاد دلاتے ہیں کہ شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کے خلاف ہونے والے حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہیں۔ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تمام فریقوں کو ان کی ذمہ داریوں کی یاد دلاتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو فوجی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھا جائے ۔ مساوات، امتیاز اور احتیاط کے اصولوں پر عمل کیا جائے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ان واقعات کی فوری، موثر اور شفاف تحقیقات پر بھی زور دیا ہے ۔