اقوام متحدہ ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے مشرقی لداخ کے علاقے میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر وادی گلوان میں ہندوستان – چین افواج کے مابین ہونے والی جھڑپ پر تشویش کا اظہار کیا اور دونوں سے صبر سے کام لینے کو کہا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی معاون ترجمان ایری کنیکو نے کہا ‘‘ ہم ہندوستان اور چین کے مابین ایل اے سی پر تشدد اور اموات کی اطلاعات سے فکر مند ہیں اور دونوں فریقوں سے صبر سے کام لینے کی اپیل کی’’۔مشرقی لداخ کے علاقے میں واقع لائن آف ایکچول کنٹرول پر وادی گلوان میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق چین کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے ، 50 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔