بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں گوالیار کے ہندو مہاسبھا سے وابستہ ناتھورام گوڈسے کے حامی ایک لیڈر بابو لال چورسیا کے کانگرس میں داخل ہونے کے تعلق سے جاری سیاست کے درمیان کانگریس کے ہی سنیئر لیڈر اور سابق ریاستی صدر ارون یادو نے آج سامنے آکر محاذ کھول دیا ۔سابق مرکزی وزیر یادو نے ٹویٹ کے ذریعے لکھا ‘ مہاتما گاندھی اور گاندھی نظریہ کے قاتل کے خلاف ’ میں خاموش نہیں بیٹھ سکتا ہوں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا ایک صفحہ کا بیان بھی پوسٹ کیا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آر ایس ایس کے نظریے کے سلسلے میں نفع اور نقصان کی فکر کیے بغیر زبانی جنگ نہیں ، سڑکوں پر لڑتے ہیں۔ ان کی آواز کانگریس اور گاندھی نظریہ سے وابستہ ایک سچے کانگریس کارکن کی آواز ہے ۔