حیدرآباد :۔ گوگل اکاونٹ میں مداخلت کرتے ہوئے جبراً وصولی کرنے والے ایک انجینئرنگ کے طالب علم کو رچہ کنڈہ پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 21 سالہ اے بھرت کمار متوطن محبوب نگر کو گرفتار کرلیا جو گھٹکیسر کے ایک بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا اور انجینئرنگ سال آخر کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ بھرت سے شکایت گذار کے گوگل اکاونٹ میں داخل ہو کر اس کو دھمکانہ شروع کردیا ایک لوکانٹو ویب سائیٹ سے فون نمبرات کو کاپی کرنے کے بعد ان نمبرات کے ذریعہ متاثرین کا پتہ حاصل کیا اور ویب سائیٹ کے ذریعہ گوگل اکاونٹ میں داخل ہو کر اس کے تصاویر کو حاصل کرلیا ۔ جس کے بعد متاثرہ سے رابطہ قائم کرتے ہوئے 10 ہزار روپئے آن لائن ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کررہا تھا بصورت دیگر تصاویر کو عام کرنے اور رشتہ داروں اور سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ اس نے متاثرہ کے دوست احباب اور رشتہ داروں کے نمبرات کو میل کے ذریعہ حاصل کرلیا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے ہر زاویہ سے تحقیقات کرتے ہوئے بھرت کمار کو گرفتار کرلیا ۔۔