واشنگٹن۔4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) گوگل سی ای او سندر پچائی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے بھی سربراہ ہوں گے کیونکہ اس کے معاون بانی لیری پیج اور سرگی برین ایپنے ایگزیکٹیو عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں اور اس طرح ہندوستانی سندر پچائی اب دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور اور با اختیار کارپوریٹ قائدین میں شامل ہوگئے ہیں ۔ لیری پیج الفابیٹ کے سی ای او اور برین اس کے صدر تھے ۔ منگل کے روز کمپنی نے یہ اعلان کیا ۔ 47 سالہ سندر پچائی اس وقت گوگل کے موجودہ سی ای او ہیں اور وہ اپنا موجودہ عہدہ جاری رکھتے ہوئے الفابیٹ کے سی ای او کی حیثیت سے بھی زائد خدمات انجام دیں گے ۔ اس موقع پر پچائی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لیری اور برین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کمپنی کو درپیش مختلف چیلنجس کا کامیابی سے سامنا کیا اور ایک ایسی مضبوط بنیاد رکھی جس پر ہم عمل پیرا رہیں گے ۔