گوگل نے ٹرمپ کے 300سے زائد اشتہارات ہٹا دیئے

,

   

واشنگٹن۔4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ امریکہ میں 2020ء کے صدارتی انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ، وہیں گوگل اور یوٹیوب پر صدر ٹرمپ کے زائد از 300اشتہارات کو دکھائے جانے کی منظوری نہیں دی گئی ہے ۔ اشتہارات میں کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ یوٹیوب کی شفافیت سے متعلق رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ۔ کچھ دنوں تک ٹرمپ کے اشتہارات دکھائے گئے لیکن بعد ازاں انہیں ہٹا دیا گیا ۔ ٹرمپ کی ’’ میک امریکہ گریٹ اگین کمیٹی ‘‘ نے مئی 2018ء سے صرف اشتہارات کے شعبہ میں تقریباً 9ملین ڈالر خرچ کئے ہیں ۔