گوگل پر ٹوائلٹ پیپر سرچ کرنے پر پاکستانی قومی پرچم 

,

   

لندن : پلوامہ حملہ کے بعد خیال ہے کہ انڈین مظاہرین کی جانب سے گوگل پر ہونے والی ایک ہیکنگ کی کارروائی کے بعد ٹوائلٹ پیپر سرچ کرنے پر پاکستانی قومی پرچم سامنے آئے گا ۔ اگر گوگل پر Best Toilet Paperسرچ کریں گے تو آپ کو پاکستانی قومی پرچم نظر آئے گا ۔ ایسا باور کیا جارہا ہے کہ یہ حر کت پلوامہ دہشت گرد حملوں کے احتجاج میں کی گئی ہے ۔ او ر اس ٹوائلٹ پیپر کا واقعہ۱۴ ؍ فروری کے بعد سے شروع ہوا ۔

اور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ اسے شوق سے دیکھ رہے ہیں ۔او راپنے اپنے خیالات کا اظہا رکررہے ہیں ۔ اس تعلق سے گوگل نے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی ۔