حیدرآباد۔30 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کی ٹاسک فورس ٹیم نے گٹلہ بیگم پیٹ کی اراضی پر تعمیر کردہ غیر قانونی شیڈس اور حصار بندی کو منہدم کردیا ہے ۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کی ہدایت پر وقف بورڈ ٹاسک فورس ٹیم کے عہدیدار گٹلہ بیگم پیٹ پہنچے اور پولیس میں شکایت درج کروائی۔ انہوں نے اراضی کا معائنہ کیا اور نئے تعمیر کردہ شیڈس اور باؤنڈری کو جے سی بی کی مدد سے منہدم کردیا۔ غیر مجاز قابضین کو انتباہ دیا گیا کہ اگر وہ دوبارہ تعمیر کی کوشش کریں گے تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے گا ۔ وقف اراضی پر تعمیرات کی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کسی کو اجازت نہیں ہے۔ عدالت کے قطعی فیصلہ تک کسی بھی تعمیری کام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ R