بودھن۔/29 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ رات ٹاسک فورس اور بودھن پولیس نے جدید بس اسٹانڈ کے قریب واقع ایک جنرل اسٹور پر اچانک دھاوا کرکے ممنوعہ گٹکھے سے بھرے 42 تھیلوں کو ضبط کرلیا اور اسٹور کو مہر بند کردیا۔ سرکل انسپکٹر پولیس راکیش کے مطابق ضبط شدہ گٹکھے کی مالیت دو لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ ایس آئی نے بتایا کہ مالک اسٹور شیخ انور کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کردیا گیا۔