گچی باؤلی جیسے مصروف ترین علاقہ میں سی سی ٹی وی کی عدم کارکردگی

   

صحافی کو کار کی ٹکر ، ملزم کی تلاشی میں غیرکارکرد کیمرے رکاوٹ
حیدرآباد : /2 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس ایک ٹریفک بہاؤ کو آسان اور پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات کا دعویٰ کررہی ہے تو وہیں دوسری طرف پولیس کی لاپرواہی اور غفلت خود ان کی کارکردگی سے عیاں ہورہی ہے اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ۔ گچی باؤلی جیسے علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم کارکردگی یقیناً تعجب اور تشویش کا سبب بن جاتی ہے ۔ ایک کیمرے کو 100 پولیس ملازمین کے مساوی قرار دینے والے سرکاری عہدیدار اور حکمرانوں کیلئے بھی شاید یہ بات تعجب کا سبب بنے گی ۔ ایک ہٹ اینڈ رن والے واقعہ کے بعد پولیس کی لاپرواہی عیاں ہوگئی ۔ سڑک پر موجود کیمرے ناکارہ ہیں ۔ شاید وہ کتنے عرصہ سے بند پڑنے میں گچی باؤلی پولیس کو بھی اس بات کا علم نہیں اور مزید تعجب کی بات یہ ہے کہ آئی ٹی کمپنیوں کے اس علاقہ میں جس علاقہ کا نام ہی آئی ٹی ہب پڑھ گیا ہے ۔ ایسے علاقہ میں کیمروں کی عدم کارکردگی کی اطلاع تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے ۔ جبکہ کیمروں کی تنصیب ایک طرف پولیس کے علاوہ زیادہ تر آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے ڈونیٹ کی جارہی ہیں ۔ کل رات ویپرو چوراہے کے قریب ایک شخص امتیاز جرنلسٹ کے ساتھ حادثہ پیش آیا ۔ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دے دی او ر فرار اختیار کرلی ۔ جب اس ہٹ اینڈ رن واقعہ کی شکایت پر پولیس میں کارروائی کی گئی اور کیمروں کی جانب کی خواہش کی گئی تو کیمرے عدم کارکرد نکلے ۔ اس تعلق سے گچی باؤلی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے کیمروں کی عدم کارکردگی سے متعلق سچائی دریافت کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس عہدیدار عدم دستیاب رہے ۔ پولیس کمشنر کو چاہئیے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹ لیں اور موثر اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ ع