گچی باولی اسٹیڈیم میں ڈرون مقابلہ

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ڈرون فیسٹیول کے دوران ڈرونز 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے جو ریاست میں اپنی نوعیت کا پہلا عوامی پروگرام تھا ۔ اس تقریب نے ڈرون پائلٹوں اور ٹکنالوجی کے شائقین کو اکٹھا کیا اور ان خاندانوں کو خوش کیا جو گچی باولی کے جی ایم سی بالا یوگی اتھلیٹکس اسٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے ۔ منتظمین نے کہا کہ اس نے ریاست کی سنکرانتی کی تقریبات کا ایک نیا اور اختراعی حصہ بنایا ہے ۔ مقابلوں اور تقریبات میں ہندوستان بھر سے لوگوں نے حصہ لیا ۔ ردرکشا ریڈی سی بی او ووپ ماسٹر انڈیا نے کہا کہ حکومت کا مقصد سنکرانتی تہوار کے موسم میں نئی ٹکنالوجی اور تفریح لانا ہے ۔ یہ پہلی بار ہے کہ ہم تلنگانہ میں اتنے بڑے پیمانے پر ڈرون مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔ ہم ایک ڈرون ریس اور ڈرون ساکر مقابلہ منعقد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریس میں فرسٹ پرسن ویو ڈرون استعمال کئے گئے تھے ۔ ڈرون ٹریک کے اردگرد 180-170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے تھے ۔ ڈرون ساکر مقابلہ جو کہ فٹ بال کے ایک باقاعدہ میچ کی طرح لیکن ڈرونز کے ساتھ بھی منعقد کیا گیا۔ راکیش نے کہا کہ یہ بہت ہلکے طیارے ہیں جو اکثر فوم سے بنائے جاتے ہیں ۔ ہمارے پاس ان ہوائی جہازوں میں حرکت پزیر رڈرز ، ایلیرون فلیپس اور ایلیوٹیرز ہیں جو ہمیں پرواز کو مختلف طریقوں سے چلانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں ۔ ہفتہ کو ایک عظیم الشان 300+ ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔۔ ش