پرسٹن ، ڈیولپرس کا اعلان ، تعمیرات کے بعد شاپنگ کے میدان میں قدم
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : پرسٹن ڈیولیپرس نے شہر کے پاش علاقہ جات گچی باولی اور ہائی ٹیک سٹی میں پرائم مال اور ملٹی پلیکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بات مارکیٹنگ مینجر پرسٹن ڈیولیپرس سریتھا نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گچی باولی میں پرسٹن پرائم مال اور ملٹی پلیکس تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار اسکوائر فٹ پر آرکیٹکٹ کا ایک نمونہ ثابت ہوگا ۔ جہاں تیسری منزل پر ریٹیل ، گیمنگ ، دوسری منزل پر فائن ڈائننگ اور فوڈ کورٹ کے علاوہ جملہ ہزار نشستوں کے ساتھ فلم بینی پر مشتمل پی وی آر کی سہولت رہے گی ۔ مال کی بیسمنٹ پر چار لیول کی پارکنگ بھی رہے گی ۔ اسی طرح پرسٹن ڈیولیپرس نے کلور اور گٹلہ بیگم پیٹ میں دو عدد ویلا پراجکٹس جب کہ کرمن گھاٹ حیدرآباد میں 7 لاکھ ایس ایف ٹی پر مشتمل ملٹی پلیکس کا کام بھی جاری ہے ۔ اس پر نارائن سولیپورم منیجنگ پارٹنر پرسٹن نے بتایا کہ پرسٹن پرائم نے شاپنگ پر توجہ دینے کا آغاز کیا ہے ۔ جس کے باعث ہائی ٹیک سٹی ، لنگم پلی ، ٹولی چوکی اور آوٹر رنگ روڈ کے اطراف و اکناف رہنے والوں کے لیے سہولت بخش اور پرکشش ثابت ہوگا ۔۔
