گڈکری کی درگاہ اجمیر پر چادر

   

اجمیر15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی سڑک ونقل وحمل کے وزیر نتن گڈکری کی جانب سے آج اجمیر درگاہ شریف میں چادر چڑھائی گئی۔خواجہ معین الدین چشتی رح کی 807ویں سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کے قل ہونے کے بعد آج جمعہ کے دن مہاراشٹر کے ناگپور سے آئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اسلم خان نے مسٹر گڈکری کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر مخملی چادر چڑھائی اور گلہائے عقیدت پیش کیا اور ملک کی ترقی کیلئے دعا کی۔