اکرا : مغربی افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت اکرا کے بازار میں آتش زدگی سے 100 سے زائد دکانیں تباہ ہو گئیں۔ واقعہ دارالحکومت کے سب سے بڑے بازار کانٹامنٹو میں رات گئے پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ، تا ہم آتشزدگی کے نتیجے میں 100 سے زائد دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔
ایران نیوکلیر پروشگرام پر مغربی ممالک کے ساتھ بات کرنے تیار : عراقچی
تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر مغربی ممالک کسی نئے معاہدے پر پہنچتے ہیں تو ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کے ساتھ فوری طور پر تعمیری بات چیت شروع کرنے کیلئے تیار ہے ۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے اختتام کے معاملے پر ایران اور یورپ کے درمیان مشاورت کا نیا دور 13 جنوری کو ہوگا۔ خارجہ نے چین کے سی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاہدے کے حصول کے ہدف کے ساتھ، تعمیری اور بلا تاخیر مذاکرات کے لیے آمادہ ہے ۔