حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پارٹ ٹائم گھر بیٹھے ملازمت اور آسان ذریعہ سے کمائی کا جھانسہ دیکر ایک خاتون کی رقم لوٹ لی گئی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ریواتی نامی خاتون نے 50 ہزار سے زائد رقم بنک کھاتے سے لوٹ لینے کی شکایت درج کروائی بتایا جاتا ہے کہ خاتون کو پہلے فون پر ایس ایم ایس حاصل ہوا اور گھر بیٹھے کام کی پیشکش کرتے ہوئے معمولی رقم سرمایہ کرنے کیلئے کہا گیا ۔ جب اس خاتون نے رقم کو انویسٹ کیا تو اس کو رٹرن بھی دئے گئے جس کے بعد لالچ دیکر 50 ہزار سے زائد انویسٹ کروائے گئے اور اس کا منافع بھی بتایا گیا تاہم وہ اس منافع کو ڈرا نہیں کرپائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ع