گھر سے کام کو مقبول بنانا ضروری ، 31 جولائی تک نرمی

,

   

Ferty9 Clinic

٭ مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرشاد نے کہا ہیکہ گھر سے کام کے اصول کو مقبول بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں کئی رکاوٹیں آتی ہے جیسے رقم ڈپازٹ کرنا اور کلیرنس۔ ان چیزوں کیلئے حکومت نے عالمی وباء کوروناوائرس کے درمیان 30 اپریل تک نرمی دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اب حکومت نے نرمی کو 31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 25 مارچ سے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجہ میں زندگی تھم سی گئی ہے۔ تاہم، کئی شعبے خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیاں اپنے قابل لحاظ کام ’ورک فرم ہوم‘ کے ذریعہ انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے پیش نظر ہی حکومت نے گھر سے کام کے اصول کو مقبول بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ اس طرح کے ہنگامی حالات ہو یا دیگر مسائل، مفید ثابت ہوسکتا ہے۔