شیو پوری : مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے فتح پور علاقے میں ایک مکان میں ہوئے دھماکے میں مکان کو بری طرح نقصان پہنچا اور اس میں رہنے والے تقریباً چھ افراد جھلس گئے ، جن میں سے دو کو تشویشناک حالت ہونے کے سبب ضلع شیو پوری اسپتال سے گوالیار سے ریفر کر دیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فتح پور کے علاقے میں راگھویندر لودھی کے گھر میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا اور گھر کے تقریباً 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر رویندر کمار چودھری، پولیس سپرنٹنڈنٹ رگھوونش سنگھ بھدوریا پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر نکال کر ضلع اسپتال بھیج دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ ایئر کنڈیشنر (اے سی) دھماکے کو قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز اسی علاقے میں گھریلو گیس پائپ لائن میں کچھ لوگوں نے زمین سے آگ نکلتی ہوئی دیکھی گئی۔