گھر پر محروس کردینے التجاء مفتی کا دعوی

,

   

سرینگر 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پی ڈی پی سربراہ و سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کی دختر التجاء مفتی نے ادعا کیا کہ انہیں گھر پر ہی محروس کردیا گیا ہے جب وہ کل اپنے نانا و سابق چیف منسٹر مفتی محمد سعید کی قبر کی زیارت کیلئے جانے کی کوشش کر رہی تھیں ۔ تاہم اڈیشنل ڈی جی پی ( لا اینڈ آرڈر ) منیر خان نے تردید کی کہ التجاء کو محروس کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ کے ضلع انتظامیہ نے التجاء مفتی کے اس دورہ کی منظوری نہیں دی تھی اسی لئے انہیں وہاں جانے کی اجازت دینے سے انتظامیہ کی جانب سے گریز کیا گیا ہے ۔