واشنگٹن : یہ واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا جہاں ایک جوڑا اپنے نئے گھر کی تزئین و آرائش میں مصروف تھا اور اسی دوران انہیں گھر کی ایک دیواروں پر بنائی گئیں 60 فٹ لمبی تصاویر ملیں۔نِک اور لیزا ٹم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے واشنگٹن کے قصبے اوکینوگین میں گزشتہ سال کے آخر میں ایک گھر خریدا تھا۔ ایک دن وہ اْور ان کی ٹیم گھر میں موجود 115 سال پرانے تھیٹر کی مرمت کررہے تھے۔نِک نے بتایا کہ ہم نے سوچا کیوں نہ دیواروں پر کام شروع کرنے سے پہلے پلاسٹر کو اکھیڑ کر دیکھا جائے کہ ان کے پیچھے کیا ہے؟۔