گھر گھر طبی جانچ سروے کو مکمل کرنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔ کریم نگر مونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں 4 تا 5 دنوں میں گھر گھر طبی جانچ کو مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر کریم نگر کے . ششانکا نے عہدیداروں کو ہدایت دی ، بروز منگل کلکٹرکیمپ آفس سے ضلع کلکٹر نے کورونا انسداد کے لئے اقدامات ٹیکہ اندازی پروگرام پر عمل آوری کے متعلقہ طبی عہدیداران ، نوڈل عہدیداران کے ہمراہ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے چند بلدیات کے دیہاتوں میں گھر گھر طبی جانچ سروے کو مکمل کرلیا گیا ہے ، ان ٹیموں کو مونسپل کارپوریشن کے دائرے اختیار میں سروے کیلئے تعیناتی کرنے کارپوریشن کے احاطہ میں گھر گھر طبی جانچ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ سرکاری ہاسپٹل میں فی الحال 280 بستروں کو مختص کرتے ہوئے کوویڈ مریضوں کو علاج ومعالجہ کے انتظامات کئے گئے مزید 50 بستروں کے اضافہ کے لئے اقدامات کی ڈاکٹر رتنامالا کو ہدایت دی۔ ضلع میں ٹیکہ اندازی پروگرام میں تیزی لانے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ضلع میں ٹیکہ کی قلت نہیں ہے پہلی خوراک حاصل کرنے والے تمام افراد کو دوسری خوراک کے لئے ٹیکہ اندازی کی ہدایت دی۔ دوسری خوارک ٹیکہ اندازی کے لئے مراکز سے رجوع ہونے والے افراد کو واپس نہ بھیجنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ضلع میں گھر گھر طبی جانچ سروے کے دوران کورونا علامتوں کے حامل افراد کو ہوم آئسولیشن کٹ فراہم کی جائے۔ آئسولیشن کٹ فراہم کردہ افراد کے صحت کے متعلقہ جانکاری حاصل کرنے کٹ کے استعمال کے باوجود صحت میں بہتری نہ ہونے پر اسٹیرائیڈ فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع مرکز میں کوویڈ کئیر سنٹر میں 26 کوویڈ مثبت افراد خدمات حاصل کررہے ہیں۔