گھریلو تشدد کے تدارک کیلئے کیرالا کا واٹس ایپ نمبر

   

٭ چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے ہفتہ کو واٹس ایپ نمبر 9400080292 لانچ کیا جس کے ذریعہ ریاست میں کورونا وائرس لاک ڈاون کے درمیان گھروں میں تشدد کی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے ۔ چیف منسٹر نے فیس بک پر کہا کہ گھریلو تشدد کے معاملوں میں اضافہ کی اطلاعات کے تناظر میں 24 گھنٹے کا ہیلپ لائن نمبر تشکیل دیا گیا ہے ۔ پہلے سے بچوں کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1098 ہے اور خواتین کا ہیلپ لائن نمبر 181 ہے جنہیں شکایت درج کرنے کیلئے بدستور استعمال کیا جاسکتا ہے ۔