گھریلو خواتین کا فحش ویڈیو تیار کرنے والا گروہ بے نقاب

   

ممبئی: ممبئی پولیس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو گھریلو خواتین کا تنہائی کے عالم میں گھر کے دروازے سے چوری چوری چپکے چپکے فحش و برہنہ ویڈیو تیار کر کے اسے اپنی ذہنی عیاشی کیلئے استعمال کیا کرتاتھا۔ ممبئی پولیس کو جب متاثرہ سے شکایت ملی کہ کچھ لوگ اس کا ویڈیو تیار کررہے ہیں جس پر پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے اس متاثرہ کابیان قلمبند کیا اور پھر اس معاملہ میں ملوث تین ملزمین ستیش ؤاسٹیفن مرگیش ناڈر اور سرونا تنگ راج ہریجن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمین اپنے فون میں یہ ویڈیو محفوظ رکھا ہے ملزمین نے پین ڈرائیو میں بھی اسے کاپی کیا ہے پولیس نے اس معاملہ میں دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔