حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : دس آرمڈ ریزرو خاتون پولیس کانسٹبلوں کا ایک گروپ چارمینار ، مکہ مسجد اور نکلس روڈ جیسے مقامات کے قریب تعینات کئے گئے اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران بھی ان افسران کا کہنا ہے کہ اس کردار نے انہیں جسمانی ، ذہنی اور جذباتی طور پر تبدیل کردیا ہے ۔ سٹی آرمڈ ریزرو کی ڈی سی پی لکشیٹا کرشنا مورتی نے کہا کہ انہیں گوشہ محل یونٹ میں تربیت دی گئی ۔ ان کے فرائض میں بنیادی طور پر مکہ مسجد اور چارمینار پر وی آئی پی موومنٹ ، جھیلوں کے گرد گشت اور گارڈ آف آرنر کی سلامی بھی شامل ہے ۔۔ش